(عثمان خان) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے بیرون ملک روانہ ہونے پر لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان بن گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بیرون ملک روانہ ہوگئے، لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان ہونگے، لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر کا حلف بھی اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی سینیٹ الیکشن لڑ پائیں گے یا نہیں؟ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا
قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں وہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔