(راﺅ دلشاد)مسلم لیگ ن نے لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 147 سے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 147 کی سیٹ حمزہ شہباز کی جانب سے چھوڑی گئی تھی ،ملک ریاض پی پی 147 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ ملک ریاض شاہدرہ سے ن لیگ کے ایم این اے رہ چکے ہیں،این اے 119 سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک ریاض کو ٹکٹ جاری نہیں کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے عید پر گھروں کو جانیوالے پردیسیوں کو خوشخبری سنا دی