ملازمتوں اور سماجی تحفظ میں پاکستان  کا شمار بطور رہنما ہوتا ہے: چودھری سالک حسین

Mar 25, 2024 | 19:51:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں اور سماجی تحفظ میں پاکستان  کا شمار بطور رہنما ہوتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کئی اہم  امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ گیلرمو مونٹ اور سینئر پروگرام آفیسر صغیر بخاری بھی موجود  تھے جبکہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کے متعلقہ ونگ کے افسران  بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن سے قبل بڑی کامیابی مل گئی

ملاقات میں وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین کی جانب سے ڈیسنٹ ورک کنٹری پروگرام، بین الاقوامی لیبر سٹینڈرڈز کی توثیق کے لیے حکومتی ترجیحات زیر بحث آئیں،  دونوں رہنماؤں نے  بلوچستان میں  کارکنوں کو حادثات سے بچاؤ کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

گیئر ٹونسٹول نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی، انہوں نے آئی ایل او کے ساتھ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل  کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ملازمتوں اور سماجی تحفظ میں پاکستان  کا بطور رہنما شمار ہوتا ہے۔

مزیدخبریں