(24نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا اوراس حوالے سے قرارداد بھی منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے دس ارکان نے پیش کی تھی،قرار داد کی 14 رکن ممالک نے حمایت کی جبکہ امریکا نے حصہ نہیں لیا،قرارداد پیش کرنے والوں میں جاپان، الجزائر، جنوبی کوریا، سوئٹزر لینڈ،مالٹا اور ایکواڈور شامل تھے،سلامتی کونسل میں رمضان کے مہینے میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی وزیر کے زیرِ استعمال سرکاری ’ویگو‘ چوری