(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کور کمیٹی کا اجلاس ایک دفعہ پھر بدمزگی کا شکار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین کمیٹی نے نے کہا کہ شیر افضل مروت کچھ بھی بولتا ہے اس کے ساتھ کوئی استاد رکھو ،فردوس شمیم نقوی نے کور کمیٹی میٹینگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل اپنے ہی لوگوں پر اٹیک کررہےہیں، شیر افضل نے جواب دیا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہوئے، میں نے پی ٹی آئی کو لیڈکیاہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، 2ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں، اس دوران شیرافضل مروت نے نیاز اللہ نیازی سے بدتمیزی کر دی ،شیر افضل مروت نے کہا باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں، نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا، علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکس چوروں کی شامت آ گئی