ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد طے نہیں ہوئی، اروناچل پردیش تنازعے پرچین نے بھارتی موقف مسترد کر دیا

Mar 25, 2024 | 21:52:PM

(24نیوز)اروناچل پردیش تنازعے پر چین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ لین جیان  کا کہنا ہے کہ اروناچل پردیش میں 4مختلف طبقے ہیں اور زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے،اس نے مزید کہا کہچین کے پاس اس خطے میں ایک مؤثر انتظامیہ رہی ہے اور یہ ناقابل تردید حقیقت ہے،1987 ء میں ہندوستان نے مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا،ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں اور زور دیا ہے کہ ان کی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پرچین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی دعوت پرچین کی پیپلز لبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے نمائندہ  وفد نے اسلام آباد فوجی پریڈ میں شرکت کی، فوجی دستے کی پریڈ نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کی اور عسکری تعلقات کے ایک نئے رنگارنگ باب کا آغاز کیا،ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ لین جیان نے اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت دار اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند دوست کی حیثیت سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ،پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

مزیدخبریں