وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا 

Mar 25, 2025 | 12:06:PM

( 24 نیوز ) وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کتنی اضافی رقم واپس ملے گی؟

خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، خیبرپختونخوا میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں