یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Mar 25, 2025 | 12:39:PM
یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں،رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:رشتہ پاکستان سے باہر ہونے پر اعتراض نہیں ہوگا: ٹک ٹاکر جنت مرزا

یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں،ان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔