وزیرستان میں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

Mar 25, 2025 | 12:50:PM

(24 نیوز )خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، خط میں کہا گیا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہو گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کتنی اضافی رقم واپس ملے گی؟

خط میں کہا گیا کہ کنویں سے یومیہ 244 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے۔تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔

کنویں میں ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی 35 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہے۔

مزیدخبریں