کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال معطل

Mar 25, 2025 | 12:58:PM

(24 نیوز)کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے سے معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل معطل ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کتنی اضافی رقم واپس ملے گی؟

ٹرین سروس کی مسلسل معطلی کے باعث عید کے موقع پر اندرونِ ملک جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

مزیدخبریں