عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

Mar 25, 2025 | 14:12:PM
عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔