ناقص کارکردگی: شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔