فخر زمان عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کرینگے

Mar 25, 2025 | 17:00:PM
فخر زمان عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کرینگے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قومی کرکٹر فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان ہے، عید کے فوری بعد فخر زمان کی دوبارہ فزیکل اسسمنٹ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فزیکل اسسمنٹ کے بعد فخر زمان کو بیٹنگ کرنے کی اجازت ملے گی، پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی فخر زمان کا این سے اے میں ری ہیب جاری ہے۔

فخر زمان سے فی الوقت مختلف گراونڈ ٹریننگ کروائی جا رہی ہے، فخر زمان سے ری ہیب میں مخصوص دورانیہ کی رننگ کروائی جاتی ہے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان کو ڈیپ بریتھنگ اور جینٹل اسٹریچنگ کا بھی کہا گیا ہے، فخر زمان کو ابتدائی طور پر ویٹ ٹریننگ سے منع کیا گیا ہے۔

فخر زمان تیزی سے صحت یابی کی طرف گامزن ہیں، اُمید ہے فخر زمان پی ایس ایل کے پہلے میچ سے اپنی ٹیم کو دستیاب ہونگے، این سی اے میں فخر زمان کا ری ہیب 20 فروری سے جاری ہے۔

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پسلیوں کے درمیان پٹھوں میں شدید کھچاو سے ان فٹ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنر کی ڈانس اور تیلگو بولنے کی ویڈیو وائرل