سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع

Mar 25, 2025 | 17:15:PM
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے جمع کروانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر نے فروری کے ریٹرن 27 مارچ تک جمع کرانے کی مہلت دیدی ہے ،  سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 18 مارچ تھی تاہم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ خیبر پختونخوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ