کے پی میں سرکاری جامعات کے لیے اسٹریٹجی " ٹرانسفارمیشن پلان " تیار

Mar 25, 2025 | 17:52:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے لئے دس سالہ اسٹریٹجی " ٹرانسفارمیشن پلان " تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دس سالہ اسٹریٹجی شعبہ اعلیٰ تعلیم کے ٹرانسفارمیشن پلان کے طور پر کام کرے گا، دس سالہ ہائیر ایجوکیشن اسٹریٹجی کا مقصد جامعات کو تعلیمی، انتظامی اور تحقیقی لحاظ سے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

مراسلے کے مطابق یہ اسٹریٹجی سرکاری جامعات کو مالی بحرانوں سے نکال کر انہیں خود کفیل اور خود انحصار بنانے کے لئے روڈ میپ فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، 21 دنوں کے اندر مجوزہ دس سالہ اسٹریٹجی کا جامع مسودہ تیار کیا جائے۔یہ مسودے کو باضابطہ سرکاری دستاویز کی حیثیت دینے کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ اسٹریٹجی واضح اور قابل عمل اہداف،  ٹائم لائنز اور موثر مانیٹرنگ میکنزم پر مشتمل ہوگی، اسٹریٹجی پر من و عن عملدرآمد ممکن بنانے کے لئے قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی۔

مجوزہ اسٹریٹجی کی تیاری میں ان جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ، فنانشل منیجمنٹ، ریسرچ ایکسلنس، گورننس اسٹرکچر اور اسٹوڈنٹ آوٹ کم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اسٹریٹجی کی تیاری میں گزشتہ سالوں کے دوراں جامعات میں اصلاحات کے لئے مختلف سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی رپورٹس اور سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسٹریٹجی میں جامعات کی مالی خود کفالت کے لئے آمدن پیدا کرنے، غیر ضروری مراعات میں کمی کرنے اور جامعات کے اثاثوں کے موثر استعمال کے لئے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔

جامعات میں ریسرچ سرگرمیوں کو کارآمد کے لئے ہائی ایمپیکٹ پبلیکیشنز،  انڈسٹری فنڈڈ ریسرچ اور ترجیحی شعبوں میں سنٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کے لئے اسٹریٹجی میں قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں گی۔

جامعات سے فارع التحصیل ہونے والے طلبہ کے روزگار حاصل کرنے کی شرح کو بڑھانے کے لئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے، جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ کے لئے ریگولرٹریننگ پروگرامز اور غیر ملکی جامعات کے ساتھ شراکت داری کے لئے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔

جامعات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی منیجمنٹ سسٹم،  ہائی برڈ ، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز کے فروغ کے لئے سفارشات شامل کی جائیں گی۔

جامعات میں گورننس اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں وائس چانسلرز کے KPIs، ماہانہ ریویو فریم ورک اور یونیورسٹی گورننس اسکور کارڈ  مرتب کرنے کے لئے اسٹریٹجی میں تجاویز شامل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :نجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش

مزیدخبریں