(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر 40سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت7 ڈالر 24سینٹ سے کم ہو کر5ڈالر84سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے،اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے، عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے.
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری اب کتنے کی ملے گی؟نیا ریٹ سامنے آ گیا
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول3 روپے18پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل3 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے ریلیف، پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی متوقع