بچی سے زیادتی کی کوشش،گلاب دیوی ہسپتال میں ایسا واقع پیش نہیں آیا، ترجمان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عابد چودھری)ترجمان گلاب دیوی ہسپتال نے گارڈ کی بچی سے زیادتی کی کوشش کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں کے حوالے سے اس افسوس ناک واقع کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا یہ واقع گلاب دیوی ہسپتال میں پیش نہیں آیا۔
ترجمان گلاب دیوی ہسپتال قدیر شکیل نے کہا ہے کہ یہ واقع چلڈرن ہسپتال میں پیش آیا ھے جس کی تصدیق چلڈرن ہسپتال انتظامیہ اور مقامی پولیس بھی کرتی ھے ،اس واقع کی تصدیق چلڈرن ہسپتال انتظامیہ اور تھانہ نصیرآباد پولیس سے بھی کی جا سکتی ھے۔ترجمان نےذرائع ابلاغ سے درخواست کی ہے کہ خبر کو درست فرمالیں اور گلاب دیوی ہسپتال کو اس واقع سے الگ کر لیں۔ہسپتال اانتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں ہسپتال کا نام لکھنے کی بجائے بیٹ کا نام گلاب دیوی لکھا،گلاب دیوی ہسپتال ایک زمہ دار ادارہ ھے اور سیکورٹی کے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرتا ھے۔
واضح رہے کہا اس سے خبر آئی تھی کہ 10 سالہ بچی ہسپتال OPD چیک اپ کیلئے آئی تھی ،ہسپتال OPD میں موجود گارڈ نے بچی علیزے کو کمرے میں بلایا ،کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی،بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو کیا جسے نصیر آباد پولیس آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں واقعہ گلاب دیوی ہسپتال کا بتایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیور کی ملی بھگت سے بنک کیش وین لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار