عید االفطر پر قیدیوں کی موجیں،ملاقات اور پی سی او  کال کے انتظامات  کی ہدایات

Mar 25, 2025 | 19:21:PM

(24 نیوز)عید االفطر   کے موقع پر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات اور پی سی او سے کال کے انتظامات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فاروق نذیر  نے جیل کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر پر دو دن قیدیوں کی  عزیز واقارب سے ملاقات اورپی سی او سے کال کے انتظامات کئےجائیں،عید کے دنوں میں ملاقاتوں کےلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں، اسیر ان کے عزیز و اقارب کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہاہے کہ

 ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے،خصوصی انتظامات اور سٹاف کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے تفصیلات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جائیں،دوران ملاقات کسی قسم کی بد عنوانی کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

  فاروق نذیر   نے مزید کہا ہے کہ آفیسرز ویٹنگ اور انٹرویو ایریا کے مسلسل وزٹ کریں اور شکایات کا ازالہ کریں،عید پرقیدیوں کو کال کی سہولت صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک  میسر رہے گی،حکومت پنجاب  کے آفسران اچانک دورے کر کے انتظامات کو چیک کریں گے،جیلوں میں موجود افسران و اہلکار عید پر ہمہ وقت چوکس رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی جن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا:اعظم سواتی

مزیدخبریں