اسلام آباد میں2افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Mar 25, 2025 | 20:15:PM
اسلام آباد میں2افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: اسلام آباد میں2افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم گلاب شاہ  کے انکشاف اور نشاندہی پر آلہ قتل( پستول )بھی برآمد ہوا جبکہ ملزم نے28دسمبر  2024 کو تھانہ شمس کالونی کے ایریا میں2افراد فہد علی اور شبیر شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی