(سید نعمان شاہ) مانسہرہ پولیس نے 8 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کرنے واکے ملزم کو بچی کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا ۔
ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر کے مطابق 19 مارچ کو 8 سالہ متاثرہ بچی کو زیادتی کی غرض سے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کیے اگلے روز متاثرہ بچی کو گھر کے قریب جنگل میں ایک خشک نالے میں پتھروں کے نیچے زخمی حالت میں تلاش کرکے ہسپتال منتقل کیا متاثرہ بچی کے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم بچی کے ہوش میں آنے کے بعد پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ملزم سحراب سکنہ چھتر پلین شرکولئی کو گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے بچی کو ورغلا کر جنگل میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر جب بچی نے گھر جا کر سب بتانے کا کہا تو ملزم نے پتھر سے حملہ کر کے اسے زخمی کیا اور نالے میں پھینک کر اوپر بھاری پتھر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لی