وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا گمشدہ قیمتی موبائل فون برآمد

کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص احمد)لاہور پولیس نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا گمشدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ انوسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن نے ڈاکٹر محمد علی کا آئی فون برآمد کر کے واپس کر دیا۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا آئی فون 13 پرو میکس تنویر نامی ملزم نے چوری کر لیا تھا، وائس چانسلر کا موبائل فون ماڈل ٹاؤن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران چوری ہوا تھا۔
ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ 14 مارچ کو جامعہ المنتظر میں نماز جنازہ کے دوران وائس چانسلر کا موبائل فون چوری ہوا تھا، واردات کا مقدمہ وائس چانسلر کے ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں :