آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، صدر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Mar 25, 2025 | 22:49:PM
آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، صدر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف نے نماز جنازہ خود پڑھائی۔

سپہ سالار کی والدہ کی نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیراعظم نواز شریف، چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء رانا ثنا ء اللہ ، طارق فضل چودھری ، حنیف عباسی ، محسن نقوی، خواجہ آصف ، امیر مقام بھی شریک ہوئے۔

مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، سول حکام، سابق آرمی چیف  جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے بھی دُکھ کی اس گھڑی پر سپہ سالار سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں