ہندو توا کی دھمکی،عید کے دن تقریب  اساتذہ اور طلباء کی حفاظت کیلئے منسوخ

Mar 25, 2025 | 22:50:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے اسکول نے ہندوتوا تنظیم کے ذریعے احتجاج کی دھمکی کے بعداسکول میں منعقد کی جانے والی عید کی تقریب منسوخ کر دیں ہیں، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طلباء کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع آکلینڈ ہاؤس اسکول نے نرسری سے جماعت دوم تک کے طلباء کیلئے عید الفطر (جو ممکنہ طور پر یکم اپریل کو ہوگی) کے موقع پر ایک تقریب منعقد کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کے ذریعے والدین کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں طلباء کیلئے کرتا پاجامہ ڈریس کوڈ اور ٹفن میں `سویاں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جس کے بعد ہندوتوا لیڈروں نے اسکول کے عید کی تقریب منانے کے فیصلے پر اعتراض کیا اورسوشل میڈیا پراسکول کے خلاف مہم چلائی۔ دیو بھومی سنگھرش سمیتی کے کنوینر بھارت بھوشن نے اسکول کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگراحکامات واپس نہیں لیے گئے تو وہ اسکول کے باہر احتجاج کریں گے اوراس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔  

انتہا پسند جماعت ہندوتوا مہم کے بعد اسکول نے یہ کہتے ہوئے تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا کہ ان کے اساتذہ اور طلباء کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ اسکول کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ افراد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہمارے ادارے کے تعلق سے  جھوٹے، گمراہ کن اور فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والے پیغامات پوسٹ کیے ہیں۔ آکلینڈ ہاؤس اسکول نے ہمیشہ ہولی، عید، دیوالی، گروپرب اور کرسمس جیسے ثقافتی اور مذہبی تہواروں کو مذہبی نہیں بلکہ ہندوستان کی کثیرالثقافتی روح کے خراج تحسین کے طور پر منایا ہے۔ ہمارا مقصد تمام پس منظر کے بچوں میں ہمدردی، تفہیم اور احترام کو فروغ دینا ہے۔ان تقاریب میں شرکت ہمیشہ رضاکارانہ ہوتی ہے اور اس میں کوئی مذہبی رسم یا ہدایت شامل نہیں ہوتی۔حقائق کو مسخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسکول نے مزید کہا ہم ان تقاریب کو مذہبی پراپیگنڈہ کے طور پرپیش کرنے کی کوششوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات صرف سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ ہمیں خاص طور پر تشویش ہے کہ ان پوسٹس نے اندرونی مخصوص معلومات کو ظاہر کر دیا ہے، اس طرح پرائیویسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے، افراد کو خطرے میں ڈالا گیا ہے اور ذمہ دار ڈیجیٹل برتاؤ کے معیارات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ معلومات کا غلط استعمال ہے۔اسکول انتظامیہ نے سوشل میڈیا سے گمراہ کن مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور عوام سے ذمہ داری سے کام کرنے کی اپیل کی۔انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لیاس حوالے سے ریاستی وزیر تعلیم روہت ٹھاکر  نے کہا کہ اس مسئلے کو صرف فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانےکیلئے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ تاہم، اسکول انتظامیہ کا  پیغام صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے مقصد سے جاری کیا گیا تھا۔  

یہ بھی پڑھیں:انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لی
    

مزیدخبریں