ہانیہ عامر نے برطانوی پارلیمنٹ میں کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فنی خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں ملنے والے اعزاز کو وصول کرتے ہوئے حسین دیسی لُک لیکر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے 'جانان' سے کریئر کا آغاز کیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا جس میں وہ 'ہالا' نامی کردار نبھاتی نظر آئیں،ہانیہ عامر کے دیگر مشہور ڈراموں میں 'تتلی' ، 'دلربا' ، 'عشقیہ' ، 'سنگِ ماہ' ، 'مجھے پیار ہوا تھا' اور بلاک بسٹر ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ شامل ہیں۔
ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے،ہانیہ عامر جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی ہیں اب ایک نیا اعزاز حاصل کرچکی ہیں جو انہیں پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں ملا۔
ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا اور یہ اعزاز انہیں پاکستان کی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا،سوشل میڈیا پر اس خاص دن کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں ہانیہ عامر کے چہرے پر نظر آنے والی خوشی دیدنی ہے،ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر جہاں ان کے فینز خوشی مناتے دکھ رہے ہیں وہیں فیشن کے متوالے بھی ہانیہ عامر کے فیشن سینس سے بے انتہا خوش ہیں۔
ہانیہ عامر نے اس موقع پر پاکستان میں ٹرینڈ کرنے والی فرشی شلوار پہنی جو ان کے حسن میں دلکش اضافہ کرتی نظر آئی،ہانیہ عامر نے معروف کلاتھنگ برانڈ 'رضوان بیگ' کا 'ایسرا گولڈ' نامی آرٹیکل پہنا جس میں چھوٹی کُرتی، فرشی شلوار اور دوپٹہ شامل ہے۔
میسوری گولڈ کلر کا یہ فرشی سوٹ ہانیہ عامر کو دیسی لُک دینے کے ساتھ ساتھ انکے چہرے پر خاص چمک بھی بکھیرتا نظر آیا،یہ جوڑا ہانیہ عامر کے پہننے کے بعد سے فیزن کے متوالوں کی توجہ میں آگیا ہے جس کی قیمت بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔
دراصل اس جوڑے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار روپےہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما سے بریک اپ کے بعد کیاخفیہ بات کہہ دی ؟