بھارت:ریاستی اسمبلی کے واحد مسلمان رکن کی توہین،اسپیکر کو مداخلت کی درخواست

Mar 25, 2025 | 23:11:PM
بھارت:ریاستی اسمبلی کے واحد مسلمان رکن کی توہین،اسپیکر کو مداخلت کی درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست گجرات کی اسمبلی میں  کانگریس کے واحد مسلمان رکن عمران کھیڈاولانے اسپیکر اسمبلی کو مداخلت کیلئے درخواست  دے دی جب کچھ  بھارتی جنتا پارٹی کے ایم ایل اےنے انہیں ایک خاص معاشرے سے تعلق رکھنے والا کہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے مبینہ طور پر توہین آمیز حوالوں سے تحفظ کیلئے گجرات اسمبلی میں واحد مسلم رکن اسمبلی نے اسپیکر سے مدد کی درخواست کی ہے، اسپیکر شنکر چودھری نے تمام ارکان سے ذاتی حوالے دینے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ یہ اس وقت ہوا جب کانگریس کے مسلم رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا نے بی جے پی ایم ایل اے کی جانب سے انہیں `ایک خاص معاشرے سے تعلق رکھنے والا کہنے پر اعتراض کیا۔  

واضح رہے کہ سوالوں کے وقفہ کے دوران کھیڈاولا نے احمد آباد کے وشالہ سرکل اور سرکھیج کراس روڈ کے درمیان تعمیر ہونے والے پل کے کام کے آغاز اور تکمیل کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں پوچھا۔ یہ سڑک احمد آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں جہانگیر پورہ اور سرکھیج سے گزرتی ہے۔ریاستی وزیر جگدیش وشواکرما نے جواب میں کہا کہ تعمیراتی کام کا آغاز اور تکمیل کئی عوامل پر منحصر ہے، جن میں راستے پر قبضے بھی شامل ہیں۔ وشواکرما نے کہا کہ اس ایک سڑک پر700ے زیادہ نان ویج ٹھیلے، دکانیں، کھوکھے ہیں،1200ے زیادہ رکشے لا وارث کھڑے ہیں، ایک خاص سماج کے تقریباً11؍ گیراج ہیں اور یہ سب غیرقانونی ہیں۔ ایک خاص سماج کے تقریباً چھ مذہبی قبضے بھی موجود ہیں۔  انہوں نے مزید کہا، جب پوری ریاست میں صرف ایک خاص معاشرہ قبضے کرتا ہے، تو محترم عمران بھائی، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کامعاشرہ غلط قبضے نہ کرے۔ وشواکرما نے بعد میں کہا کہ کھیڈاولا کا احمد آباد کے جمال پور علاقے میں مبینہ طور پر غیر قانونی دفتر حال ہی میں منہدم کیا گیا تھا۔  تاہم، کانگریس ایم ایل اے نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کا دفتر غیرقانونی تھا۔ کھیڈاولا نے اسپیکر سے کہا کہ بی جے پی ارکان مسلسل انہیں `ایک خاص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا کہہ کر توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، یہاں، میں 182ارکان میں واحد مسلم ایم ایل اے ہوں، اس لئے میں آپ سے تحفظ چاہتا ہوں۔ میں آئین کی حدود میں معاشرے اور گجرات کے مسائل اٹھاتا ہوں۔ لہذا، اسمبلی میں جو ناشائستہ جملے استعمال کیے جا رہے ہیں، اب آگے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔بعد ازان اسپیکر نے تمام وزراء اور ارکان سے باہمی احترام کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہدایت کی۔
  یہ بھی پڑھیں:انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لی