برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ ملنا میرے لیے اعزاز ہے:ہانیہ عامر

Mar 25, 2025 | 23:30:PM
برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ ملنا میرے لیے اعزاز ہے:ہانیہ عامر
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے فنی خدمات کے عوض برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والے اعزاز کو حاصل کرنے کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستانی سٹار نے تقریب کے اختتام پر میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں منققد تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز ہے، کوشش ہے کہ پاکستان کا نام ایسے ہی روشن کروں اور اسے آگے لے کر جاؤں۔

ہانیہ عامر نے میڈیا کی جانب سے بھارتی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر بات گھومانے کے بجائے سیدھا 'نہیں' کہہ دیا کہ وہ بھارتی فلم میں کام نہیں کر رہیں۔

ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ہانیہ عامر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین و اسٹارز ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے سال 2016 میں فلم 'جانان' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس سے قبل وہ ڈبز میش ویڈیوز بناتی تھیں۔ اداکارہ ان 9 سالوں میں اپنا منفرد مقام بنا چکی ہیں جو انہیں انکی بہترین اداکاری، دلکشی، شوخ مزاجی اور فینز سے بے انتہا محبت کے سبب حاصل ہوا ہے۔