(عیسی ترین) بلوچستان میں کچھی کےعلاقےمشکاف میں جعفرایکسپریس پردہشتگردحملہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی دیگراداروں کیساتھ مل کررہا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کےزیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضےمیں لےکرفرانزک کروایاجارہا ہے،حملہ آوروں کی شناخت کیلئےفنگرپرنٹس بھی نادراکو بجھوائےگئے ہیں ،ہلاک افرادکےجسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئےگئےہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مشکاف جعفرایکسپریس پرحملہ میں 26مسافرجاں بحق، 40مسافر زخمی ہوئےتھے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں میں 33حملہ آورمارے گئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں:انتہائی اہمIPL میچ میں رکشہ ڈارئیور کا بیٹا چھا گیا،روہت شرما کی جگہ لے لی