میڈ ان پاکستان۔۔۔کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ کا ٹیسٹ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان میں تیار کی گئی چینی ویکسین’ سائنو ویک‘ کو ’پاک ویک‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ’ٹویٹر‘ پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں پاکستانی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کامیابی پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ کوروناویکسین کی تیاری ویکسین سپلائی لائن کے لیے اہم قدم ہے۔معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی چینی ویکسین سائنو ویک کو ’پاک ویک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ویکسین کی تیاری میں چین کی کمپنی کین سائنو بائیو نے تعاون کیا ہے لیکن اس کی تیاری اور پیکنگ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس بیوی کو طلاق دینے کے پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے