(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید92 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 2ہزار253 نئےکیسز سامنے آئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار400تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ5ہزار852 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.82 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار917ہے اور 8 لاکھ 20ہزار374 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں4 ہزار920، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار950، دارالحکومت اسلام آباد 745، گلگت بلتستان107، صوبہ بلوچستان میں270 اور آزاد کشمیر میں532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار418،صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار883، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 34 ہزار 760، صوبہ سندھ 3 لاکھ 9ہزار647، صوبہ بلوچستان 24 ہزار583، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈ ان پاکستان۔۔۔کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ کا ٹیسٹ کامیاب