طلبا کی ویکسی نیشن کا فیصلہ۔۔ ڈیٹا اکٹھا کیاجانے لگا

May 25, 2021 | 10:47:AM

 (24نیوز) پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلبا کو ویکسین لگانے کافیصلہ کرلیا۔

لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجزکے تمام طلبا کو ویکسین لگانےکافیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں 30 اہم شعبوں میں کام کرنے والے غیرمحفوظ افرادکو بھی ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکی تجویزپرغور کیا گیا۔وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،  ویکسین کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں۔کورونا کی روک تھام کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  میڈ  ان پاکستان۔۔۔کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ کا ٹیسٹ کامیاب 
 

مزیدخبریں