زمین پر  کورونا کے سخت قواعد ۔۔ جوڑے  کی جہاز میں شادی، درجنوں رشتہ دار شریک،عملہ معطل

May 25, 2021 | 10:58:AM

(24 نیوز)بھارت کی ریاست تامل ناڈو  کے ایک جوڑے نے لاک ڈاؤن کے درمیان جہاز میں شادی رچالی ۔ 160 سے زائد رشتے دار طیارہ میں سوار تھے۔ کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن حکام نے معاملے کا سخت نوٹس لے کر جہاز کے عملے کو معطل کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ٹامل ناڈو کے ایک مدورائی جوڑے نے ایک سپائس جیٹ چارٹرڈ فلائٹ کی مدورائی سے بنگلور اور پھر واپسی  کی بکنگ کرائی۔ اس طیارے میں دولہا راکیش اور دلہن دک سنہا سمیت160 سے زائد رشتے دار  اور ویڈیو بنانے والا شخص شامل تھا۔

جوڑے نے دوران پرواز شادی رچا لی جس میں تمام شریک رشتہ داروں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ اس شادی کی جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے معاملہ کا سخت نوٹ لیا اور فلائٹ کے عملے معطل کردیا ۔سول ایوی ایشن حکام نے ایئرلائن کو ہدایت دی کہ اُن تمام افراد کے خلاف شکایت درج کرائے جنھوں نے کووڈ قواعد کی تعمیل نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار انیل کپور کی لاک ڈاؤن کے درمیان کیا مصروفیات ہیں۔۔ ؟

مزیدخبریں