حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا۔برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہے۔برطانیہ کو یہ بھی بتایا ہے کہ نواز شریف وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے۔ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں سے ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ مشیر احتساب نے کہا کہ برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے،ہم نے برطانیہ سے کہا آپ پہلے یہ دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟ حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔
اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف آصف زرداری سے کیسز کے التوا کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔زرداری کی طرح مریم نواز بھی التوا کے راستے پرچل نکلی ہیں۔