ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر پر بھاری جرمانہ عائد

May 25, 2021 | 12:11:PM

(24 نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ایک کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ ملتان موٹروے  ایم 3 پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر پر  لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: اداکار انیل کپور کی لاک ڈاؤن کے درمیان کیا مصروفیات ہیں۔۔ ؟
 

مزیدخبریں