(24نیوز)اہم حکومتی شخصیات بھی کورونا کی زد میں ۔۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کرونا کی معمولی علامات ہیں۔ انشا اللہ جلد صحتیاب ہوجاؤں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،بختاور بھٹو سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک