بھارت:  کورونا ادویات کی ذخیرہ اندوزی، سابق کرکٹر  گوتم گھمبیر سے پوچھ گچھ کا حکم

May 25, 2021 | 12:32:PM

(24 نیوز)بھارت کی دہلی ہائی کورٹ نے ڈرگ کنٹرولر جنرل آٖف انڈیا  کو کورونا ادویات کی ذخیرہ اندوزی کی پڑتال کرنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر سےاتنی بڑی مقدار میں کورونا کے علاج کی دوا ’فیبی فلو‘  کی خرید اری اور تقسیم کرنے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کےجسٹس وپن سنگھ اور جسٹس جسسمیت سانگھی پر مشتمل ڈویژن بنچ  نےسابقہ کرکٹر  اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر اور عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی پریتی تومر اور پروین کمار کے خلاف وبا کے دوران مبینہ طور پر دواؤں کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے الزامات کے سلسلے میں دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کورونا ادویات کی ذخیرہ اندوزی کی چیکنگ اور  گوتم گمبھیر سےاتنی بڑی مقدار میں کورونا کے علاج کی دوا ’فیبی فلو‘  کی خرید اری اور تقسیم کرنے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار انیل کپور کی لاک ڈاؤن کے درمیان کیا مصروفیات ہیں۔۔ ؟

مزیدخبریں