بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہیں لگائیں گے، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ میں پائیدار معاشی شرح نمو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے آئندہ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں پائیدار معاشی شرح نمو حاصل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ادھر قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس توسیع کے لئے پیش کردیا گیاہے۔اس مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن چند دن دور رہ گیا ہے ،ایوان آرڈیننس کی صورت میں آنے والے اس منی بل کو مسترد کردے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار انیل کپور کی لاک ڈاؤن کے درمیان کیا مصروفیات ہیں۔۔ ؟