وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے 2 خصوصی پروگرام لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ کوشش ہے نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہ ملک کو ترقی دےسکیں،نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے 2 پروگرام لا رہے ہیں، 50 ہزار سکالرشپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائینگی۔ دنیا بھر میں روزگار پرائیویٹ سیکٹر میں ملتا ہے یا لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار کی فراہمی کیلئے 2 اہم پروگراموں کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ اور بزنس لون کا اعلان کیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کے نواجوں کیلئے روزگار پیدا کیا جائے! نوجوان اقدام سے فائدہ اٹھائیں pic.twitter.com/66dBcq1EqX
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 25, 2021
یہ بھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک