سندھ:  آج سے مغرب کے بعد بلا ضرورت باہر گھومنے پر پابندی

May 25, 2021 | 14:50:PM

(24 نیوز)سندھ بھر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آج سے مغرب کے بعد بلا ضرورت باہر گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل اور سپر سٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے  جبکہ بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی، پورے صوبے میں جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔پورے صوبے  میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا ہسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس کے’ ٹویٹر ‘کے دفاتر پر چھاپے، تلاشی لینے کےبعد نوٹس جاری

مزیدخبریں