(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت تمام سرکاری ملازمین سے گھروں پر چھاپوں کا حساب لیا جائے گا ، فوج اور عمران خان رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھ سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے، بات ہورہی ہے ان ہی کی وجہ سے 22 مئی کو مارچ کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نےعمران خان سےمتعلق شہباز شریف کو اہم مشورہ دیدیا