عمران نیازی خونی انقلاب بند کرے ورنہ۔رانا ثنا اللہ نے خبردار کردیا

May 25, 2022 | 11:19:AM

(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ  عمران نیازی سیاست نہیں ،دہشت گردی پر اتر آیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خونی انقلاب روک کرآئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے، پی ٹی آئی عہدیداروں کےگھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود ملنا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔ لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے قبل پولیس کی کارروائی: پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا۔انہوں نے کہا کہ  ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کارواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے، اس برآمدگی، پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے، وہ کے پی حکومت کے وسائل اور مشینری اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی

مزیدخبریں