لانگ مارچ میں شریک ہونیوالی خواتین گھریلو نہیں؟ عفت عمرکا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔
تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔
"بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ھوں گی" ترجمانPTI- مطلب جو شریک ھوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) May 23, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔پرویز الہیٰ