لانگ مارچ میں شریک ہونیوالی خواتین گھریلو نہیں؟ عفت عمرکا سوال

May 25, 2022 | 11:22:AM

 (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔پرویز الہیٰ

مزیدخبریں