(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے ، عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا، یہ شخص اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اور ان کے حواری وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری ۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی