پولیس افسر و ملازمین کے لئے نیا الاؤنس منظور

May 25, 2022 | 12:43:PM
پولیس افسر و ملازمین کے لئے خوشخبری
کیپشن: پولیس افسر و ملازمین کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسر وملازمین کا آئی ٹی الاؤنس منظور کرلیا گیا۔ 

 آئی جی پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کیڈر کے افسر و ملازمین کو آئی ٹی الاؤنس دینے کی سمری بھجوائی تھی، سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ گریڈ 7 کو 6 ہزار،اسسٹنٹ گریڈ 9 کو  8 ہزار روپے، ہیڈنیٹ ورک ٹیکنیشن گریڈ 14کو 10 ہزار روپے، ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر گریڈ 16 کو12 ہزار روپے  اور ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر گریڈ 17 کو 14 ہزارروپے کاآئی ٹی الاؤنس دیا جائےگا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 90دن کی چھٹی یا دیگر چھٹی پر ہونیوالے افسران الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے،الاؤنس پنشن اور گرایجویٹی پر لاگو نہیں ہوگا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران۔ پٹرول مہنگا کر دیا گیا