عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ولی انٹر چینج سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کریں گے،تمام کے پی کے غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔
عمران خان اب سے کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں۔ وہ وہاں سے حقیقی آذادی مارچ کو لیڈ کریں گے انشاللہ۔ تمام کے پی کے غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 25, 2022
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار مردان پہنچ گئے،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں انہوں ںے تین لانگ مارچ اور دو دھرنے دیئے، ہم نے کبھی کسی کو پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکا، پوری قوم کو آج نکلنا ہے عمران خان کچھ لمحے میں نکلیں گے۔
اس سے قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما عاقب اللّٰہ نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انبار انٹرچینج پہنچیں گے، جہاں پر وہ کارکنوں سے خطاب کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے خطاب کے لئے انبار انٹرچینج میں لگائے گئے شامیانے اور کرسیاں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر ہٹا دی گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔