(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےولی انٹرچینج سے مارچ کا آغاز کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹر چینج پہنچ رہا ہوں‘۔
عمران خان نے کہا کہ ’میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہاں پہنچیں میں ادھر سے آزادی مارچ کے کاروان کو لیڈ کروں گا ،مجھے امید ہے میرے ساتھ سب نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے‘ اور وہاں سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران۔ پٹرول مہنگا کر دیا گیا
عمران خان ویڈیو پیغام جاری کرنے کےبعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی خونی انقلاب بند کرے ورنہ۔رانا ثنا اللہ نے خبردار کردیا