صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی کو سہہ پہر 4 بجے طلب کر لیا، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 دن کے تحت طلب کیا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث اس وقت سیاسی صورتحال شدت اختیار کر چکی ہے۔ مختلف شہروں سے پی ٹی آئی رہنما قافلوں کی شکل میں لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔
پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ بھی کی گئی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر پیش ہو کر بتائیں کیوں کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وفاقی دارالحکومت سے پی ٹی آئی کے حراست میں لیے 70 افراد کو بانڈ لے کر چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کیس ہو تو اس عدالت کو کل بتائیں اور اس کر نظرثانی کریں۔