(24 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، ان کی موجودگی کے بغیر ان کی درخواست پر سماعت نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری سے بچنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تاہم شیخ رشید عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہو گی پھر آرڈر جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران۔ پٹرول مہنگا کر دیا گیا