عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، دورانِ سماعت اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے،اٹارنی جنرل کے مؤقف پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ اصل ایشو سے دور جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں پر سماعت۔ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بھاری جرمانہ کر دیا
خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔