مجھے بیوی کی مار سے بچایا جائے۔ شوہر کی عدالت میں دہائی

May 25, 2022 | 14:07:PM
شوہر عدالت پہنچ گیا، فائل فوٹو
کیپشن: شوہر عدالت پہنچ گیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوہر کے ہاتھوں بیوی پر تشدد کے تو کئی واقعات سامنے آچکے ہیں تاہم اکثر کچھ ایسے واقعات بھی سننے میں آتے ہیں جنہیں جان کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے پڑوسی ملک بھارت میں جہاں کا ایک رہائشی بیوی کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف عدالت مین شکایت درج کروا دی ہے۔

 شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ اہلیہ کے تشدد سے پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور بیوی کے خلاف ضروری ثبوت اکھٹے کر کے عدالت جا پہنچا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بیوی اسے کرکٹ کے بلے سے مار رہی ہے، پرنسپل نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے پرنسپل نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت نے اسے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ مزکورہ شخص نے تقریباً 7 سال قبل سونی پت کی رہنے والی سمن کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:      لانگ مارچ :سپریم کورٹ نے نیا حکم جاری کر دیا